عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں: رضوان اسلم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ہر وارڈ میں گلیوں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صفائی اور گندے پانی کے نکاس کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں گے۔۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پی پی54کے ٹکٹ ہو لڈر رضوان اسلم بٹ نے بختے والہ میں بلد یاتی الیکشن کے سلسلہ میں حلقہ کے معززین سے مشاورتی میٹنگ میں کیا ۔انہوں نے کہا ہر یو نین کو نسل کے اندرا پختہ گلیاں نالیاں سوئی گیس کی فراہمی پینے کیلئے صاف پانی کی نئی پائپ لائنوں کو بچھا نے کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں بجلی کے نئی ٹرانسفار مر بھی لگوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا یونین کو نسلز کے نمائندوں کو اپنے اپنے ایریاز میں عوامی مسائل پر نظر رکھنے کی ہدایات کی ہے اور کہا کہ جہاں پربھی عوام کو کوئی بھی مشکل پیش آئے اس کے فوری طور پر حل کیلئے مجھ سے رابطہ کریں ۔