ایمان کی پختگی کیلئے فکر امام احمد رضا کو عام کرنے کی ضرورت ہے:سرفراز تارڑ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ نعت خوانی نسل نو میں حب رسول کو پروان چڑھانے اور فروغ عشق رسول کا موثر ذریعہ ہے،عشق رسول تمام عبادات کی جان اور ایمان کا حسن ہے،ایمان کی پختگی اور عقائد کی درستگی کیلئے فکر امام احمد رضا کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے،درودو سلام کی برکت سے ملک میں امن و سکون کی بہار آئے گی،ذکر رسول مقبول کو اللہ کریم نے عظمتیں عطا فرمائی ہیں محافل نعت کا انعقاد دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔حضور نبی کریم کی نسبت کی بدولت ہمیں خیر الامم ہونے کا شرف حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد کریم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔