• news

بحران سے نکالنے کیلئے افغانستان کو تسلیم کیا جائے:عبداللطیف چیمہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں قائم عالمی فوجداری نے عدالت کیلئے نئے چیف پراسکیوٹر کے طور پر قادیانی احمد کریم خان کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی استعمار قادیانیوں کو بھی امارت اسلامی افغانستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے کہ استعمار کا لگایا ہوا پودا استعماری مفادات کا ہی تحفظ کرے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے زیر اہتمام افغان ایشو پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت سے لاہور واپسی پر مرکزی دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کیا۔ اے پی سی میں دینی و سیاسی قیادت نے مشترکہ مطالبات میں کہا ہے کہ افغان قوم کو مالی اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے امارت اسلامی افغانستان کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور ان کو بحران سے نکالنے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جن کی اب ضرورت ہے ۔ افغان عوام کا معاشی مقاطعہ کرنے کی بجائے ان کے فنڈز اور امدادکو بحال کیا جائے۔ افغان قوم کو اپنے ملک میں اپنی مرضی کا آزاد اور ریاستی نظام قائم کرنے اور خطے میں امن کرنے کیلئے دوحہ معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن