• news

حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کر رہی ہے: اعظم ریاض

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہاہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور اب نواز لیگ دوبارہ برسر اقتدار آکر انکی قیادت میں ملکی معیشت کو مضبوط کر کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی تحریک انصاف کی حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کر رہی ہے اور عوام حکومت کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی پر شدید اضطراب کا شکار ہوکر رہ گئی ہے حکمرانوںکیخلاف شروع ہونیوالی تحریکوںکی کامیابی ان کی ملک اور عوام دشمن پالیسیاں ہیں انتقامی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو نہیں جھکاسکتے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی چودھری اعظم ریاض گجرنے کہاکہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے کا ملکی سیاست میں کردار ختم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن