• news

پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹریننگ کا آغاز


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ، ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح ڈیفنس اور دوسری ترجیح فزیکل فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔کھلاڑی دو سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ایکمین نے کہا کہ رواں برس پاکستان ہاکی ٹیم کی بہت مصروفیات ہیں، مئی میں ایشیا کپ کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز بھی ہیں، ایشین گیمز اولمپکس کے کوالیفائر ہیں۔ وقت کم ہے جبکہ ان ایونٹس کیلئے بہت تیاری کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن