• news

درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن دہشتگرد بلال عرف مولوی عبیداللہ ہلاک 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی پشاور اور کوہاٹ نے درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن کہا سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں دہشتگرد بلال عرف مولوی عبیداللہ ہلاک ہو گیا۔ دہشتگرد ایس پی خورشید خان پر حملے میں ملوث تھا۔ ہلاک  دہشتگرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ دہشتگرد سے ایک کلاشنکوف اور دستی برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن