• news

 فروغ نسیم کا مسز قاضی سیرینا عیسیٰ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ  دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر قانون نے مسز قاضی سیرینا عیسیٰ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے فروغ نسیم نے کہا کہ انہیں سرینا عیسی کا 17 جنوری2022 ء کا لکھا ہوا ایک خط موصول ہوا، خط میں سرینا عیسی نے حسب معمول میرے اور مرزا شہزاد اکبر کے خلاف بے بنیاد، جعلی اور بدنیتی کے الزامات لگائے، مذکورہ خط میں سراسر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ سرینا عیسی کے خط کا مقصد بادی النظر میں زیر التوا یا مستقبل کی قانونی چارہ جوئی میں فائدہ اٹھانا ہے۔ سرینا عیسی کا مقصد احتساب سے اور قانون کی گرفت سے بچنا ہے۔ خط کا مقصد تحقیقات سے بچنا اور مقدمات کو متنازعہ بنانا ہے۔ ہم نے سرینا عیسی اور جو لوگ اس کے پیچھے ہیں ان کے غیر سنجیدہ الزامات کو بہت برداشت کیا ہے۔ ہم نے سرینا عیسی کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے سرینا عیسی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن