• news

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مسترد کی جائیں: نیب

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کرنے اور مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کردی۔ نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ مریم نواز کی بریت کی درخواست بیان گئے حقائق درست نہیں، بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے سزا سنائی، ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا، مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی، نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟، سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا، مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن