بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومتی امیدوار ضمیر خریدتے‘ سرکاری افسروں کا وقار بیچتے ہیں: فضل الرحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے 1 ارب 88 کروڑ کی سکیموں کی منظوری دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے، حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔