• news

جنوبی پنجاب تک وسائل پہنچانے کیلئے حقیقی کام صرف پی ٹی آئی نے کیا: حسان خاور

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام تک عوامی وسائل پہنچانے کی بات گزشتہ حکومتوں کے نعروں تک محدود رہی۔ اس ضمن میں حقیقی کام صرف پاکستان تحریک انصاف نے کیا ہے۔ ماضی میں "تخت لاہور" پر براجمان حکمرانوں کو جنوبی پنجاب کے مسائل کا حقیقی ادراک نہ ہونے کے باعث جنوبی پنجاب کی عوام تک ترقیاتی فنڈز نہیں پہنچ پاتے تھے۔  آج بھی جب جنوبی پنجاب کے حوالے سے قانون سازی کی بات آتی ہے تو ماسوائے پی ٹی آئی کے تمام سیاسی جماعتیں پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف وہ واحد جماعت ہے جس میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہے۔ شہباز شریف کی صحتیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو حقیقی نہیں سیاسی بیماری ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن پالیسی ڈرافٹ 2020 کے پر سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن