• news

جی 77 چیلنجز سے متحد رہ کر  ہی نمٹ سکتا ہے: پاکستان

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) گروپ آف 77 اور چین کے پہلے سفارتی اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے 77پلس چین کے گروپ کے چیئر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ممالک کو درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کی ذمہ داری  ہے۔ پاکستان جی 77 گروپ اور چین چوتھی بار سربراہی کر رہا ہے۔ منیر اکرم نے اس ضمن میں اس امر پر زور دیا کیا کہ "ہم صرف اس صورت میں ایسا کر سکتے ہیں جب ہمارا ردعمل مربوط  ہو، اور اگر ہمارا گروپ متحد رہے۔ منیر اکرم نے عالمی برادری کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں تین چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں کرونا، موسمیاتی تبدیلی جیسے خطرات شامل ہیں۔ یاد دلایا کہ "ماضی میں، G77 کے گروپ نے اپنے اراکین کیلئے اجتماعی اہمیت کے متعدد مسائل پر کثیر الجہتی عمل کے مباحث اور نتائج کو تشکیل دیا ہے۔ گروپ کے چیئر کے طور پر، منیر اکرم نے پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ کچھ اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جی77 ویکسین ایکویٹی پر ایک اعلامیہ تیار کرے گا، جو ترقی پذیر ممالک کی کووڈ-19 وبائی بیماری سے بحالی میں رکاوٹ ہے۔ جی77 اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ IMF کی جانب سے 650 بلین ڈالر کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس (SDRs) کے نئے عمومی مختص کو ریکوری کے لیے استعمال کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن