• news

سی ڈی این ایس: بانڈز کی خریداری میں اضافہ  

ا سلام آباد(اے پی پی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 500 ارب روپے کی نئی بچتیں حاصل کیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ یکم جولائی سے 14 جنوری تک کی مدت میں 500 ارب روپے کی نئی بچتیں حاصل ہوئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 980 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقررکیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 30 جون تک سی ڈی این ایس نے 25 ہزار اورچالیس ہزار روپے مالیت کے پریمئیم بانڈز سے 80 ارب روپے حاصل کئے، جبکہ اسی مالیت کے بیرئیربانڈز واپس کرنے والوں کو 300 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 25 اور40 ہزار روپے مالیت کے نئے پریمئیم بانڈز سٹیٹ بینک کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ 7500 مالیت کے بیرئیربانڈز واپس کرنے والوں کو گزشتہ 6 ماہ کے دوران 148 ارب روپے واپس کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بچت کے کلچرکوفروغ دینے کیلئے سی ڈی این ایس نے کئی سکیمیں شروع کی ہیں، جن میں شہری حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن