• news

چین سے تجارت :آئندہ دس سالوں میں  6000 اشیاء پر ڈیوٹی صفر ہو گی:بدر الزمان 

لاہور(کامرس رپورٹر )چین میںپاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ سی پی ایف ٹی اے (چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ) کے دوسرے مرحلے نے شاندار نتائج حاصل کیے جبکہ آنے والے دس سالوں میں تقریباً6000 اشیاء صفر ڈیوٹیکی حامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر ڈیزو میں ایک ستون کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ پاکستان20کروڑ سے زیادہ آبادی کے ساتھ چین کا ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔وہ پاک چائینہ چیمبر میں گزشتہ روز "فرنیچر انڈسٹری آن لائن/آف لائن پروموشن کانفرنس"سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن