ربڑ مصنوعات کی درآمدات بڑھ گئیں
اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ربڑ اورربڑ سے بنی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ربڑ اورربڑ سے بنی مصنوعات کی درآمدات پر 275.12 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ربڑ اورربڑ سے بنی مصنوعات کی درآمدات پر 249.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔