• news

مہنگائی کیخلاف 24جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہوکر مارچ کیا جائیگا: بیگم بیلم حسنین 

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کیخلاف 24 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوںپر سوار ہوکر مارچ کیا جائیگا جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنان، کسان ،زمیندار،تاجر ،وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے اور اس مارچ کی کامیابی کیلئے ضلع ،تحصیل ،سٹی تنظیموںکیساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے انہیں ایجنڈا دیا جارہا ہے اور ڈویژنل کی سطح پر بھی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شرکت کریگی پیپلزپارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس نے گراس روٹ لیول کی سیاست کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جب تک عام آدمی کا معیارزندگی بلند نہیں ہوگا حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن