• news

اقوام متحدہ کی افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ضلع قادیس میں آنے والے 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد تعینات انٹر ایجنسی کی ٹیم کی قیادت کر رہا ہے۔ زلزلے کے باعث سینکڑوں مکانات تباہ ہونے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اوسی ایچ اے نے کہاکہ زلزلے سے قبل ہونے والی شدید بارشوں سے مٹی سے بنے مکانات کو مزید نقصان پہنچاہے جن کے رہائشی اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ امداد

ای پیپر-دی نیشن