اپوزیشن حکومت نہیں، ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کر رہی ہے: شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف نہیںبلکہ ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہے ان کا کوئی بیانیہ اور ایجنڈا نہ ہے یہ صرف عمران خان دشمنی پر پارٹی کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ان کو ملک وقوم کی خیر خواہی سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بچانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے مہنگائی پاکستان کا ہی نہیںبلکہ یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے ۔