• news

محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینکس لیب میں معائنہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق باؤلنگ کوچ و کپتان وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے۔سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اپنی کوچنگ کے 2 سال میں محمد حسنین کے ایکشن کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے مشکوک بائولنگ ایکشن کا  لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز بعد جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن