• news

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبلز ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ سال 2022ان کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کیلئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ میں آگے پورا سیزن کھیل پاوں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن