• news

نسلہ ٹاور کیس : سندھی مسلم سوسائٹی کا سابق اعزازی سیکرٹری گرفتار

کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکرٹری نوید بشیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار سابق اعزازی سیکرٹری نوید بشیر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوسائٹی اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا۔ ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم سے تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن