طالبہ سے زیادتی کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضمانت خارج ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ کی عدالت نے چھٹی جماعت کی طالبہ پروین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم آصف کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم فیصلے کے وقت عدالت کے باہر سے فرار ہو گیا۔ عدالت میں دوران سماعت لڑکی پروین کو اچانک پیش کر دیا گیا۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے، اس کو ملزم آصف نے زبردستی سکول کے باہر سے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا۔ اس کو ایک گھر میں لے گئے جہاں اس کو تین روز رکھا، اس کے اغوا پر والد نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرایا بعد میں ملزم آصف اس کو ٹاؤن شپ بازار میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد ملزم آصف کی ضما نت خارج کر دی۔