نازیبا ویڈیو کیس‘ ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا موقع‘ وکلاء اور عدالت میں تلخ کلامی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج محمد یٰسین شاہین نے سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا موقع دیتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا حکم جاری کر دیا۔ متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان نے عدالت کے روبرو مئوقف اختیار کیا کہ میں نے مکمل طور پر جانچ پڑتال کی ہے کہ اداکارہ خوشبو، حیدر علی، اور بہادر علی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں ان ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیتا ہوں۔ جس پر وکلاء اور عدالت کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔