تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم: شیری رحمن
اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے۔