• news

گوجرہ: گھریلو ناچاقی پر 45 سالہ  تاجر نے خودکشی کرلی

گوجرہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر 45 سالہ تاجر نے مبینہ طور پر پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ محبوب پارک گوجرہ کے خادم حسین مغل نے سمندری روڈ پر پاور لومز فیکٹری بنا رکھی ہے جس نے گھر سے ملحقہ ورکشاپ کے کمرہ میں چھت والے پنکھے کے ساتھ پھندا لے لیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن