• news

  تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی، موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہوں گی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرونا وائرس کے منفی اثرات کے باعث تعلیمی سال تبدیل کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022ء سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگا۔ موجودہ تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی کو ہوگا۔ نئے تعلیمی سال میں موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہوں گی۔ فائنل امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں منعقد کرائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو تا تھا جو اب یکم اگست سے شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن