• news

ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے چیک ریپبلک کے سفیر کی ملاقات 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیک ریپبلک کے سفیر ٹامس سمیٹنکا نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن