• news

نیوی سیلنگ کلب کیس‘ کیا وفاق فیصلے کو چیلنج کرے گا: ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیوی سیلنگ کلب فیصلے کے خلاف ایڈمرل ریٹائرڈ ظفر محمود عباسی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل اشتر اوصاف طبیعت ناسازی کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا وفاق بھی اس فیصلے کو چیلنج کرے گا، وفاق کی جانب سے ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن