• news

جہلم میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کیلئے زمین کی ایکوائرمنٹ غیر قانونی قرار 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جہلم میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کیلئے زمین کی ایکوائرمنٹ غیر قانونی قرار دے دی۔ جسٹس اعجازالاحس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مئوقف اپنایا کہ جہلم کم قیمت ہائوسنگ منصوبے کیلئے زمین 1973ء میں ایکوائر ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ سائلین کا دعویٰ ہے 9 کنال زمین نوٹی فیکیشن میں شامل نہیں تھی۔ نوٹی فکیشن کے بغیر9 کنال زمین ایوارڈ میں کیسے شامل کر لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن