سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 99 پیسے یونٹ سستی‘ یکم فروری سے اطلاق
لاہور (نیٹ نیوز) نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔ کے الیکٹرک اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022ء سے ہوگا۔ صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔