• news

کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ، 5 شہروں کیلئے ریڈالرٹ تھا : شیخ رشید 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور دھماکے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، دعائے مغفرت کی۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمیوں کیلئے دعا گو ہوں، شیخ رشید نے دھماکے ری رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن