• news

جوکووچ کی آسٹریلیا کیخلاف6ملین ڈالر کا مقدمہ کرنے کیلئے وکلاء سے مشاورت

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کیخلاف مقدمے کیلئے  وکلاء سے مشاورت شروع کردی ۔آسٹریلوی حکومت کیخلاف 6 ملین ڈالرزکا مقدمہ دائر کرنے کا امکان ہے کیونکہ آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کو حراست میں رکھا گیا پھر ویزا منسوخ کر کے ڈی پورٹ کیا گیا۔نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں اس غیرمناسب رویے کی وجہ سے مقدمے کا سوچ رہے ہیں،جبکہ ٹینس آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کو لیگل بلز کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلبورن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران جوکووچ سے برا سلوک کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر بھی نوواک جوکووچ زر تلافی طلب کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن