نسلی امتیازات ‘جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک بائوچر پر فرد جرم عائد ‘عہدہ سے چھٹی کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک بائوچر پر نسلی امتیاز کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد‘26جنوری کو پیش ہونگے ۔الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے چھٹی ہو جائے گی ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ۔مارک بائوچر پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے ۔