اظہر علی اکیڈمی نے ماڈل ٹائون وائٹ کو 122رنز سے ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اظہر علی کرکٹ اکیڈمی نے نے ماڈل ٹائون وائٹ کرکٹ اکیڈمی کو 122رنز سے شکست دیدی ۔اظہر علی اکیڈمی نے تیس اوورز کے میچ میں6 وکٹوں پر 242رنز بنائے ۔ سابق کپتان اظہر علی کے بیٹے ابتسام اظہر نے 111ناٹ آئوٹ ‘علی دلشاد نے 80رنز بنائے ۔ ماڈل ٹائون وائٹ اکیڈمی کی ٹیم 120رنز بناسکی ۔ ابتسام اظہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔