ن لیگ میں قیادت کی رسہ کشی 4 لوگوں کے ملنے کا پتہ نہیں: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کیلئے رسہ کشی چل رہی ہے مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے یا نہیں عمران خان کا متبادل کوئی نہیں کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے تحریک انصاف کا 98 سے 99 فیصد ووٹ بنک عمران خان کا ہے پی ٹی آئی میں قیادت کیلئے کوئی دھڑے بندی نہیں پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبر پی کے بننے کے بعد زیادہ بڑی شخصیت بن کر ابھرے شاہ محمود قریشی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں جب بھی بجٹ یا کوئی اہم موقع آتا ہے تو کہا جاتا ہے حکومت کے اتحادی ساتھ نہیں عمران خان کے عوام کھڑے ہیں اس لئے اپوزیشن کچھ نہیں کر پا رہی 2020-21ء میں شرح ترقی کا 3.94 فیصد تخمینہ اپوزیشن نے جعلی کیا اب شرح ترقی 5.4 ہوئی تو اپوزیشن ماننے کو تیار نہیں آج ملک کی معیشت 2017ء کی معیشت کے مقابلے میں کھربوں روپے زیادہ بڑھنی ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے دور میں اچھے فیصلے کئے۔