چین کی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو خط، کرونا سے جلد صحتیابی کیلئے دعا
اسلام آ باد (آئی این پی ) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل میم یو من نے شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے آپ کی جلد صحت یابی کے مطمنی ہیں،پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک قد آور سٹیٹس مین اور چین کے دیرینہ دوست کے طور پر آپ نے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور عوام میں دوستی بڑھانے کے لئے جو طویل المدتی کوششیں کی ہیں، چین ان اچھی یادوں کو ہمیشہ خوشی سے یاد کرتا ہے۔سی پی سی نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے سوسال مکمل ہونے پر آپ کے تہنیتی پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں،کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے ہمارے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے۔