جسٹس عائشہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر ‘پیر کو حلف اٹھائیں گی 2031ء میں چیف جسٹس بنیں گی
اسلام آباد +لاہور(نمائندہ خصوصی اپنے نامہ نگار سے) جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہو گئی ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دے دی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دیئے جانے کے بعد وفاقی وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔جسٹس عائشہ ملک 2031ء میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال کی مدت کیلئے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بھی تعینات ہوں گی۔