• news

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی،کرونا بڑھا تو میچزملتوی ہونگے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور سٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کرونا سے بچاؤ کیلئے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور سٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہولے جائیں گے۔کرونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔ پوری کوشش ہے پی ایس ایل جاری رکھیں۔ ہمارے پاکستانی کھلاڑی سٹارز ہیں۔تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔  پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی اور کیمپ میں کافی محنت کی ہے، کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا۔ کراچی اور لاہورکا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کراؤڈ بھی انجوائے کرتا ہے۔ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بائولنگ کروں۔ بابراعظم میرا فیورٹ ہے مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بائولنگ کرنا پڑے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بائولر اچھا کپتان ہوتا ہے۔ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں۔ قلندرز کی بائولنگ اچھی ہے۔ بابر پاکستان کی اچھی کپتانی کر رہا ہے، اللہ کرے وہ آٹھ نو سال، بلکہ 15 سال ایسے ہی کپتانی کرے، مجھے فی الحال قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنے کی ضرورت نہیں، بابر اچھی کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو کپتانی اعزاز کی بات ہوگی۔ عمران خان نے ملاقات میں کافی سپورٹ کی، ان کی ٹپس کام آئیں گی، میری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں ۔

ای پیپر-دی نیشن