• news

اسلام آباد یانائیٹڈ نے پی ایس ایل 7کیلئے کٹ کی رونمائی کردی


لاہور (سپورٹس رپورٹر)سلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیم کٹ رونمائی کردی ۔سیزن7کا ڈیزائن ٹیم کے لوگو’’شیر‘‘سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے اور AANideasLAB: IQ X IUپراجیکٹ کے ایک حصہ کے طور پر عمران قریشی کے فن سے تکمیل شدہ ہے ۔IQ X IUپاکستانی کرکٹ میںنئے رجحانات اور تصورات لانے کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے عزم کا ثبوت ہے ۔اسلام آباد یونائیڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ کٹ تیز لکیروں کیسا تھ ISLUکے شیر سے متاثر ہے۔ ٹیم اپنا ہر میچ شیروں جیسے جذبہ کیساتھ کھیلے گی۔ عمران قریشی نے کہا کہ کینوس پر پینٹ میں بھیگی گیند کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے عمل کے ذریعے کرکٹ کی توانائی کو بے ساختہ اور نامیاتی انداز میںطاقتور وبصری شکل میںمنتقل کیا گیا ہے ۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا،عمران کا کام دیکھنا ایسا تھا ،جو کہ میںنے پہلے کبھی نہیںدیکھا۔ ایسی فرنچائز کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ آصف علی نے کہا کہ یہ ایسا تھا کہ جس کے بارے میںمیںنے پہلے کبھی سوچا تک نہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن