• news

دہشت گردوں کو امن اور ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دینگے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پاکستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں انسانی جانوںکے ضیاع پر نہایت افسوس ہے ، اللہ تعالی شہدا ء کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان میں امن اور ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ، ایسے عناصر زیادہ دیر آزاد نہیں رہ سکیں گے اور انہیںقانون کے کٹہرے میں لاکر انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی اپنے مضبوط اتحاد سے دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔

ای پیپر-دی نیشن