اسلام اول تا آخر امن ہے: رانا ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ دین اسلام اول تا آخر امن ہے ۔ جو عمل امن کو نقصان پہنچاتا ہے ،امن سے متصادم ہوتا ہے اس کا اسلامی تعلیمات سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دہشت گردی ، انتہاء پسندی ، امن عالم اور انسانیت کے لئے ضرررساںرویوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دین اسلام رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر احترام انسانیت کی تلقین کرتا ہے، اگر ہم رسول اکرم ﷺ کے امتی ہونے پر فخر کرتے ہیں تو آپ ﷺ کی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہونا چاہیے۔ حضور اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پرعمل کیے بغیر ہمارے سارے دعوے عبث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔