• news

باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ عمران خان سے پیار کرتاہے :مہر محمد لطیف

قصور(نامہ نگار)اپوزیشن شوق سے استعفیٰ دے اور جلسے کر لے حکومت کوکوئی پریشانی نہیں احتساب کا عمل جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مہر محمد لطیف چیئرمین یوسی نظام پورہ نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو گندا اور چور کہنے والے سارے چور آپس میں اکھٹے ہو چکے ہیں عمران خان ان کرپٹ لوگوں کو چھوڑینگے نہیں عمران خان پوری قوم کے لیڈر ہیں لیکن تین قسم کے لوگ غدار، کرپٹ اور بعض نا سمجھ عمران خان کو پسند نہیں کرتے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ بے لوث عمران خان سے پیار کرتاہے اپوزیشن چور مچائے شور والا کام کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں اور استعفوں سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں حکومت آنے والے دنوں میں مافیاز کو کنٹرول کریگی اور عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف مہیاء کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن