حضرت محمد ؐکی تعلیمات پوری انسانیت لئے مشعل راہ ہیں:غلام مرتضیٰ شازی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیؐ کی سیرت و تعلیمات پوری انسانیت لئے مشعل راہ ہیں ، اسلام ایک لاریب دین اور قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے، نبی کریم ؐ کا دامن تھامنے والے ہر دور میں سرخرو ہوئے اور جنہوں نے روگردانی کی وہ گمراہی کے اندھیروں میں بٹھک کر رہ گئے، تعلیمات اسلا م کو عام کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ بلا ضرورت قرآن پر حلف دینا اور پھر فریق مخالف کی جانب سے مسلسل انکارکرنا قرآن کریم کی سخت بے ادبی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ قرآن کریم کی قسم اُٹھاتے ہوئے ڈرتے تھے مگر اب بے باکی حد سے بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کیلئے اسلامی تعلیمات میں بیان کردہ خصوصیات سے حکمران استفادہ کریں اسلام میں مساوات ،عدل وانصاف اور امن کادرس ملتاہے۔