• news

مہاتیر محمد کو دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا‘ حالت تشویشناک 

کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ  برائے امراض قلب میں دوبارہ  منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے  حامی ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن