• news

مقدمہ میں جعلی دستاویز پیش کرنے پر سابق سینیٹر میاں عتیق گرفتار 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گنجمنڈی کے مقدمہ میں سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ میاں عتیق اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے۔ سابق سینیٹر میاں عتیق اور دیگر الزام علیہان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔ لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا۔ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن