• news

وزیراعظم آج شہریوں کی فون کالز  کا جواب دیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان آج  اتوار کی سہ پہر تقریباً تین بجے پروگرام '' آپ کا وزیراعظم'' میں عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔ ایک ٹویٹ میں سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا وزیراعظم شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن