• news

جلد وارث شاہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا: میاں خالد محمود

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرشیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کی منظوری اور 30 ایکڑ اراضی الاٹمنٹ ہونے پر شیخوپور ہ کے عوام سے کیا گیا دوسرا وعدہ بھی پورا کر دیا گیا ہے جلد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر میاں منور اقبال ،امجد گادھی ،غلام نبی ورک ،میاں تیمور خالد ،اسلم خان شیروانی اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ بورڈ آف ریوینیو نے یونیورسٹی کیلئے جگہ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا ہے تحریک انصا ف کی حکومت عوام کو تعلیم صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے شیخوپورہ کے عوام کا درینہ مسئلہ یونیورسٹی کا تھا جس کی منظوری ہو چکی ہے جلد اس کا تعمیراتی کام بھی شروع ہو جائے گا یونیورسٹی کا منصوبہ تعلیم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن