حکمرانوںنے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا: اعظم ریاض
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہاہے کہ نواز شریف مائنس فارمولا کسی بھی طور پر ملک وقوم جمہوریت کے مفادمیںنہیں ہے اس سے ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوسکتا ہے ملک کی مقبول عوامی لیڈر شپ کو عوام سے دور کرنا خود پاکستان کیخلاف ایک سازش ہے نواز شریف اور پاکستان لازم ملزوم ہیں وہ اس ملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم رہ چکے ہیں اور وہ چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کے وزیراعظم بنیںگے ان کی وطن واپسی کا فیصلہ آئندہ چند دنوںمیںہوجائیگا۔ حکمرانوںنے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔