خطہ میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے :سید خادم حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ممتاز مذہبی سکالرو سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈگراں کلاں پیر سید خادم حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ عالمی سطح پر بھارتی ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیںپاکستان کی شہہ رگ ہے خطہ میں قیام امن اور علاقائی ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے بھارت نے مقبوضہ وادی پر اپنے غاصبانہ قبضہ اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو اپنی جمہوریت پسندی کی حقیقی تصویر دکھا دی ہے۔