دشمن ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشیںکررہا ہے : اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے انار کلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا ہے کہ اس واقعہ سے پوری قوم سوگوار ہوگئی ہے بالخصوص تاجر برادری میںشدید عدم تحفظ کااحساس بڑھ گیا ہے حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اپنی کارروائیوںکو مزید تیز کرے اس کیلئے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے یہ وقت باہمی اختلافات ،تنازعات اور ایک دوسرے کی کردار کشی کا نہیں بلکہ ہمیں قومی اتحاد،یکجہتی کامظاہرہ کرتے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہونے کا تقاضا کرتا ہے اپوزیشن بھی اپنی سیاسی توپوں کا رخ حکومت سے موڑ کر ملک دشمن قوتوںکی طرف کرلیں تو یہ زیادہ ملک وقوم کے مفادمیںہوگا دشمن پہلے ہی ہمیں آپس میں لڑوانے کی سازشیںکررہا ہے انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردی کے ناسورکو ختم کرنے کیلئے جو اب تک آپریشن کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔