• news

خلیفہ اول ابو بکرصدیقؓ کی خدمات حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں:دائود رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے امیر پیر محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ سیدنا ابو بکرصدیق کی بحثیت حلیفہ اول خدمات حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،آج بھی امت مسلمہ کو متحد رکھنے کیلئے سیدنا ابوبکر صدیق کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔  ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد رفیق قادرفی نے بھی خطاب کیا۔  پیر محمد دائود رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق سچے عاشق رسول ؐتھے، آپؓ کا دور خلافت شجاعت تدبر امانت صداقت اور امت کی خیر خواہی کا دور تھا، آپ کی چار پشتوں کو شرف صحابیت نصیب ہوا، آپ نے سب سے پہلے منکرین ختم نبوتؐ کا خاتمہ کیا،واقعہ معراج کی سب سے پہلے تصدیق بھی صدیق اکبر نے کی،آپ کادور خلافت دو سال تین ماہ نو دن تھا جس میں اسلام کی سرحدیں گیارہ لاکھ مربع میل تک پھیلیں ۔ پیر محمد دائود رضوی نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں حضرت ابوبکر صدیق کے یوم وفات کے حوالے سے 26 جنوری بروز بدھ کو  عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور سرکاری طورپر 21 توپوں کی سلامی دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن